(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ہماری تاریخ کی بدترین سیکیورٹی ناکامی کا باعث بننے والی حکومت کے پاس ہمیں بحران سے نکالنے کا کوئی مینڈیٹ اور خواہش نہیں۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے سابق وزیر دفاع موشے یاعلون نے اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن کو دیئے گئے انٹر ویو میں اعتراف کیا ہے اب ہم کوئی بھی جنگ نہیں چاہتے ہمیں ایک معاہدے تک پہنچنے کی ضرورت ہے تاکہ شمال کے باشندے اپنے گھروں کو واپس جا سکیں۔ہماری تاریخ کی بدترین سیکیورٹی ناکامی کا باعث بننے والی حکومت کے پاس ہمیں بحران سے نکالنے کا کوئی مینڈیٹ یا خواہش نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ نااہل حکومت غزہ میں جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کر سکتی، انھوں نے صیہونی ریاست کے غیر قانونی آبادکاروں کو مخاطب کرتےہوئے کہا کہ ملک کو تباہی سے بچانے کے لیے جلد از جلد انتخابات کرانے کے لیے سڑکوں پر نکلیں ۔