• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

گرمی اور پابندیوں کے باوجود ایک لاکھ فلسطینیوں‌ کی قبلہ اول میں حاضری

ہفتہ 25-05-2019
in فلسطین
0
گرمی اور پابندیوں کے باوجود ایک لاکھ فلسطینیوں‌ کی قبلہ اول میں حاضری
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)‎قابض صہیونی فوج کی جانب سے فلسطینی شہریوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے لیے سخت رکاوٹوں اور شدید گرمی کے باوجود ایک لاکھ فلسطینیوں‌ نے قبلہ اول میں جمعہ کی نماز ادا کی۔روزنامہ قدس کے مطابق ماہ صیام کے تیسرے جمعہ کے موقع پر اسرائیلی فوج کی بھاری نفری بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے آس پاس کے مقامات پر تعینات کی گئی تھی تاکہ فلسطینی شہریوں کو قبلہ اول تک پہنچنے سے روکا جا سکے۔ مگر صہیونی انتظامیہ کی رکاوٹیں توڑ کر ایک لاکھ فلسطینی مسجد اقصیٰ پہنچنے میں کامیاب رہے۔ شدید گرمی سے بچائو کے لیے اسلامی اوقاف کی طرف سے نمازیوں پر پانی بھی چھڑکا گیا۔پرانے بیت المقدس اور اطراف کے مقامات پر جگہ جگہ چیک پوسٹیں اور ناکے لگا کر فلسطینیوں کو قبلہ اول تک رسائی سے روکا جاتا رہا۔اسرائیلی فوج نے جمعہ کو علی الصباح ہی سے بیت المقدس میں اضافی نفری تعینات کر دی تھی۔ دوسری جانب بیت المقدس اور دوسرے شہروں سے فلسطینی روزہ دار صبح ہی سے قافلوں کی شکل میں قبلہ اول آنا شروع ہو گئے تھے۔اسلامی اوقاف کی طرف سے شدید گرمی کے پیش نظر نمازیوں کے لیے فوری طبی امداد کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ اس موقع پر 24 روزہ دار گرمی کی وجہ سے بے ہوش ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

Tags: اولایکباوجودپابندیوںحاضریفلسطینیوںقبلہگرمیلاکھ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.