• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 28 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

گاڑی سے کچلنے کے بعد فلسطینی لڑکی کو گولیاں مار کر شہید کردیا گیا

پیر 23-11-2015
in فلسطین
0
grill Acident
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس مں حوارہ کیمپ کے قریب اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی لڑکی کو گاڑی تلے روندنے کے بعد وحشیانہ انداز میں گولیاں مار کر شہید کردیا۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج کی وحشیانہ دہشت گردی کے نتیجے میں فلسطینی لڑکی کی شہادت کا دلخراش واقعہ اتوار کو علی الصباح اس وقت پیش آیا جب ایک یہودی بستیوں کے عہدیدار نے راہ چلتی لڑکی کو گاڑی تلے کچل دیا۔ قریب ہی کھڑے فوجیوں نے تڑپتی لڑکی پراندھا دھند گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہودی کالونی کے چیئرمین نے 16 سالہ اشرقت طہ قطنانی نامی لڑکی کو حوارہ کیمپ کے قریب گاڑی تلے کچلا اور پھر قریب کھڑے فوجیوں نے اس پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی جس کے نتیجے میں لڑکی شہید ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق "غرشون میسکا” نامی یہودی کالونی کے چیئرمین نے ایک فلسطینی لڑکی کو اس وقت گاڑی کی ٹکر دے ماری جب وہ چاقو سے اس پرحملے کی کوشش کررہی تھی۔ گاڑی کی ٹکر سے نیچے گرتے ہوئے فوجیوں نے اسے گولیاں مار کر شہید کردیا۔

تاہم مقامی فلسطینی ذرائع نے صہیونی میڈیا اور فوج کے اس دعوے کو باطل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ہونے والی لڑکی نہتی تھی۔ اس کے پاس سے کسی قسم کا خطرناک دستی ہتھیار برآمد نہیں ہوا ہے۔ صہیونی فوجیوں نے دہشت گردی کی کارروائی میں خود کو بری الذمہ قرار دینے کے لیے شہیدہ پر چاقو سے حملے کی منصوبہ بندی کا الزام تھوپا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گاڑی کی ٹکر اور گولیاں لگنے کے بعد بھی لڑکی دیر تک زندہ رہی مگر صہیونی فوجیوں نے کسی فلسطینی یا طبی عملے کے کارکن کو اس کے قریب جانے کی اجازت نہیں دی گئی جس کے نتیجے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئی۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.