(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) رواں سال مارچ سے اب تک کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کی تعداد 3751 ہوچکی ہے ۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں غزہ کے علاقے میں وزارت صحت کے اعداد و شمار کے تحت عالمی وباء کورونا وائرس سے متاثر ہونےوالے افراد کی تعداد گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران51ہوچکی ہے جبکہ وائرس سے جانبر نہ ہونے والوں میں 1شخص زیاد محمد خلیل ایاد شامل ہیں تاہم صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 53ہے ۔
رواں سال مارچ سےکورونا وائرس کے اب تک3751نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے ان میں سے 1543افراد کی ٹیسٹ رپورٹس مثبت آئی ہیں ۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق ان اعدادوشمار کے بعد کورونا وائرس سے ہونے والی اموات24 تک جا پہنچی ہیں ۔