(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ کورونا کے باعث جاں بحق ہونے والوں میں سے چھ کا تعلق مغربی کنارے چار کا مقبوضہ بیت المقدس اور دو کا تعلق غزہ شہر سے ہے۔
مقبوضہ فلسطین کی وزیر صحت می کیلہ نے رام اللہ میں اپنے دفتر میں عالمی وباء کورونا وائرس کے حوالے سے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا ہے کہ حکومتی اقدامات کے باوجود مقبوضہ فلسطین میں عالمی وباء کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں ایک بار پھر تیزی دیکھنے میں آرہی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس سے 12 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 395 نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد ملک میں جان لیوا وائرس سے ہلاک ہونےوالوں کی مجموعی تعداد 26 ہوگئی ہے ۔
وزیر صحت نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں سے چھ کا تعلق مغربی کنارے چار کا مقبوضہ بیت المقدس اور دو کا تعلق مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ سے ہے ۔