(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزیراعظم نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوروناوائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ،احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے والے کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
مقبوضہ فلسطین کے شہر رام اللہ میں اپنے دفتر سے جاری بیان میں فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ نے کہا ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس نے دیگر کئی ممالک کی طرح مقبوضہ فلسطین کو بھی بری طرح متاثر کرنا شروع کردیا ہے۔
محمد اشتیہ نے میں فلسطین صحت کے حوالے سے وضع کردہ ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدیت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے شہروں میں سماجی فاصلے، چہروںپر ماسک پہننے، شادی بیاہ اور تعزیتی تقریبات پرپابندی، ہوٹلوں کی بندش اور دیگر ضروری اقدمات پرپابندی کو یقینی بنائیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں۔
واضح رہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس سے اب تک مقبوضہ فلسطین میں 57,226افراد متاثر جبکہ مجموعی طور پر 511 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ۔