(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) 21 سالہ فلسطینی طالبہ انتہائی تشویشاک حالت میں اسپتال لائی گئی تھی جہاں وہ دو روز تک وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد آج انتقال کرگئی۔
فلسطینی میڈیکل کمپلیکس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر أحمد البيتاوی نے بتایا کہ مقبوضہ بیت المقدس کے جنوبی شہر جنین کے علاقے سيلت الظهرکی رہائشی 21 سالہ عرب امریکن یونیورسٹی جنین (اے اے یو جے) کی طالبہ آج صبح کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد انتقال کرگئی ہے جس کے بعد مقبوضہ فلسطین میں عالمی وباء سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 103 ہوگئی ہے ۔