(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) کورونا وائرس کے باعث چھ ماہ تک بند رہنے والے فلسطینی تعلیمی ادارے احتیاطی تدابیر کے ساتھ گزشتہ روز باضابطہ طور پر کھول دیئے گئے ہیں۔
مقبوضہ مغربی کنارے میں عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث گزشتہ چھ ماہ سے بند رہنےوالے فلسطینی تعلیمی اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ گزشتہ روز باضابطہ طور پر کھول دیا گیا ہے جس کے بعد 13لاکھ سے زائد فلسطینی طلباء طالبات نے اپنے تعلیمی سلسلے کا دوبارہ آغاز کردیا ہے ۔