بیت المقدس(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)قابض اسرائیلی فوج نے چار سال تک پابند صلاصل رکھنے کے بعد رہائشی کو رہا کردیا
تفصیلات کےمطابق قابض اسرائیلی فوج نے نوح عبدالغارمحمد غزاوی کو چار سال تک پابند صلاصل رکھنے کے بعد رہا کردیا ، نوح عبدالغارمحمد غزاوی کو قابض اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران بیت المقدس کے نواحی علاقے الثوری سے حریت پسندوں کی مدد کرنے کاالزام عائد کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا ، چار سال تک اسرائیلی جبری قید میں رہنے والے نوح عبدالغفار پر الزام ثابت نا ہونے کے باجود چار سال تک قید میں رکھا گیا اور باآخر گزشہ اتوار کے روز ان کو رہا کردیا گیا ۔
واضح رہے کہ قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر فلسطینی مسلمانوں کے علاقوں میں گھر گھر تلاشی کا عمل دھرایا جاتا ہے اور اس دوران اسرائیلی فوج کی جانب سے گھروں میں لوٹ مار اور توڑ پھوڑ ایک عام معمول ہے جبکہ تلاشی کے دوران بچوں اور خواتین سمیت متعدد افراد کی بلا جواز گرفتاریاں بھی عام ہیں گزشتہ ایک سال کے دوران اسرائیلی فوج نے بچوں اور خواتین سمیت 200سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے ۔