فلسطینی وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ پانچ سال کے دوران پہلی مرتبہ آج بیرون فلسطین کا دورہ کر رہے ہیں۔ وہ اپنے دورے میں عرب اور اسلامی دنیا کے متعدد ممالک جا کر مسئلہ فلسطین پر قوم کا موقف بھرپور انداز میں بیان کریں گے۔
وزیر اعظم کے سیاسی مشیر ڈاکٹر یوسف رزقہ نے مصری خبررساں ایجنسی صفا کو بتایا کہ اسماعیل ھنیہ مصر، قطر، ترکی، تیونس اور بحرین میں جا کر وہاں کی عوام اور حکمرانوں کو غزہ کی تعمیر نو پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ڈاکٹر رزقہ نے بتایا کہ وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ کے ساتھ فلسطینی حکومت کے دیگر اعلی عہدیداران اور وزراء بھی مختلف ممالک کا دورہ کریں گے۔ اس دورے کے دوران مسلم حکمرانوں سے القدس کے خلاف اسرائیلی جارحیتوں کو روکنے اور اس کی حفاظت کی بات چیت ہوگی۔ اس دوران محاصرے میں گھرے اہل غزہ پر مسلسل اسرائیلی حملوں کے خلاف فلسطینیوں کی ثابت قدمی کے امور بھی زیر غور لائے جائیں گے۔
ڈاکٹر یوسف رزقہ نے فلسطینی وزیر اعظم کے بیرون ملک دورے کو انتہائی اہم قرار دیا اور کہا کہ غزہ کا محاصرہ ختم کرنے اور دیگر مسائل کے حل کے لیے اس دورے کے دور رس اثرات مرتب ہونگے۔