برازیل میں موجود فلسطینی حلقوں اور مختلف جماعتوں نے’’وفاء اسیران‘‘ معاہدے کے نتیجے میں 477 فلسطینی اسیران کی رہائی پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ برازیل میں موجود فلسطینی جماعتوں نے رہائی پانے والے قیدیوں کےاہل خانہ سے بھی خوشی کا اظہار کیا۔
برازیل میں موجود فلسطینیوں کی کونسل کا کہنا تھا کہ فلسطینی اسیران نے عزم و ہمت اور ثابت قدمی کی لازوال داستان رقم کی ہے۔
اس موقع پر فلسطینی جماعتوں کی کونسل اسلامی تحریک مزاحمت۔ حماس کو بھی وفاء اسیران معاہدے میں مرکزی کردار ادا کرنے پر خصوصی خراج تحسین پیش کیا۔
برازیل میں فلسطینی حلقوں کی کونسل کا کہنا تھا کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک ہی اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر سکتی ہے۔ کونسل نےتمام فلسطینی مزاحمتی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ صہیونی عقوبت خانوں میں موجود دیگر پانچ ہزار سے زائد اسیران کی رہائی کے لیے بھی کوششیں شروع کر دیں۔
بیان میں کہا گیا کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے بہترین انداز میں مذاکرات کر کے کامیابی حاصل کی ہے۔ اسرائیل صرف قوت کی زبان سمجھتا ہے۔