• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

’’نصرت اسیران ریلی’’ کی عوفر جیل کے قریب اسرائیلی فوج سے خوفناک جھڑپیں

پیر 07-05-2012
in فلسطین
0
plf rallies1
0
SHARES
0
VIEWS

plf rallies1
مغربی کنارے کے مرکزی شہر رام اللہ کے قریب اسرائیلی جیل ’’عوفر‘‘ میں بھوک ہڑتالی اسیران سے یک جہتی کی ریلی پر صہیونی اہلکاروں کے حملے میں درجنوں فلسطینیوں کے زخمی ہوگئے۔

 

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی بیتونا چیک پوسٹ کے قریب مظاہرین اور فوج کے مابین خوفناک جھڑپیں ہوئی ہیں۔اسرائیلی فوجی اہلکاروں نے عوفر جیل کے قریب 21 روز سے اپنے مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتال جاری رکھنے والے اسیران سے یک جہتی میں نکالی گئی ریلی کے شرکاء پر حملہ کردیا، مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا گیا، ریلی میں اسیران کے اہل خانہ، یونیورسٹیوں اور اسکولوں کے طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اسرائیلی فوجیوں کے حملے کے بعد فلسطینی مظاہرین نے بھی پتھراؤ شروع کردیا جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ صہیونی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اشک آور گیس کا بے دریغ استعمال کیا۔
خیال رہے کہ دو روز قبل عوفر جیل کے قریب ہی ہونے والی جھڑپوں میں بیر زیت یونیورسٹی کے اسلامک بلاک کے سربراہ موسی شعانی چہرے پر دھاتی گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئے تھے۔ یہ جھڑپیں مظاہرین اور فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز کے درمیان ہوئی تھیں۔ فلسطینی اتھارٹی نے ان جھڑپوں کے بعد القدس اور بیر زیت یونیورسٹی کے طلبہ کی پکڑ دھکڑ مہم بھی شروع کر رکھی ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.