فلسطینی ’’عوامی کمیٹی‘‘ نے نسلی دیوار کے خلاف مظاہرین کی گرفتاریوں کی مذمت کی ہے- عوامی کمیٹی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے مظاہرین کو اغوا کیے جانے کی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں-
گزشتہ روز فجر کے وقت اسرائیلی فوجی اہلکاروں نے بلعین دیہات میں ایک فلسطینی عبد الفتاح برناط کے گھر کو گھیرے میں لے لیا اور ان کے بیٹے کو اغوا کرلیا- گزشتہ تین ہفتوں میں بلعین سے اغواء کیے گئے فلسطینیوں کی تعداد سولہ تک پہنچ چکی ہے- دوسری جانب اسرائیلی فوجی عدالت نے نسلی دیوار کے خلاف ایک سرگرم کارکن ادیب ابو رحمہ کو دس ہزار شیکل کی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا- تاہم فوجی اٹارنی نے عدالت کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے ادیب ابو رحمہ کو جیل میں رکھنے کا مطالبہ کیا جس کے باعث فیصلہ آئندہ اتوار تک کے لیے ملتوی کردیا گیا- واضح رہے کہ ادیب ابو رحمہ کو دس جولائی کو مظاہرہ کے دوران گرفتار کیا گیا تھا-