• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 12 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

نئی اسرائیلی حکومت غزہ جنگ کی ہزیمت دھونے کی کوشش کریگی: فلسطینی تجزیہ کار

منگل 19-03-2013
in فلسطین
0
plf 19 natt
0
SHARES
0
VIEWS
غزہ کے مستقبل کے مباحثی مرکز کے ڈائریکٹر، معروف مصنف اور سیاسی تجزیہ کارابراھیم مدھون کا کہنا ہے کہ اسرائیل عنقریب غزہ کے خلاف حملوں کو تیز کر سکتا ہے کیونکہ اسرائیل کے نئے وزراء حماس کا وجود اور غزہ پر اس کی حکومت کوبرداشت کرنے کو کسی صورت تیار نہیں۔
 
’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ابراھیم مدھون نے کہا کہ نئے حکومتی وزراء عنقریب حماس کے خاتمے کے لیے کوششیں شروع کریں گے اور حماس پر حملوں مںں اضافہ کرنے اور اس کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی قانون کی منظوری دیدیں گے۔
 
ابراھیم مدھون کا کہنا تھا کہ توقع یہ ہے کہ آنے والے دنوں میں اسرائیلی غزہ کا محاصرہ بھی سخت کردے گا۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کی حکومت کی جانب سے گزشتہ سال نومبر میں کیا جانے والا غزہ پر حملہ بھی سن 2008ء کے آپریشن ’’کاسٹ لیڈ‘‘ سے کسی صورت کم نہ تھا۔
 
انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ سابق اسرائیلی وزیر خارجہ زیپی لیوینی، جن کی جماعت نئی حکومت میں بھی شامل ہورہی ہے، غزہ کی پٹی کے ساتھ خصوصی عداوت رکھتی ہیں ادھر نیتن یاھو بھی نومبر میں ہونے والے ’’کنکر کے پتھر‘‘ کے معرکے میں ملنے والی عار اور رسوائی کا داغ دھونا چاہیں گے۔
 
اسرائیل کے نئے وزیر دفاع قوت کے استعمال کو بڑھا دیگا اور غزہ کے خلاف عسکری کارروائی کرنے میں کوئی ہچکچکاہٹ محسوس نہیں کریگا۔ ایسا کرنا اس کے لیے اپنی جنگی صلاحیتوں کو منوانے کے لیے بھی ضروری ہوگا۔ چنانچہ وہ اپنے آپ کو منوانے کے لیے غزہ یا جنوبی لبنان میں جنگ چھیڑ سکتا ہے۔
 
دو ریاستی حل پر گفتگو کرتے ہوئے ابراھیم مدھون نے کہا کہ نئی حکومت میں متعدد انتہاء پسند وزراء کی شمولیت کے باوجود اسرائیل فلسطینیوں کے ساتھ مذاکرات پر آمادگی ظاہر کر رہا ہے، دراصل فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ مذاکرات کا نعرہ بلند کرکے اسرائیل ایک جانب امریکی صدر اوباما کو خوش کریگا تو ساتھ ہی ساتھ وہ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر اور فلسطینیوں کے خلاف کیے جانے والے اپنے جرائم کی پردہ پوشی کر رہا ہوگا۔
 
انہوں نے کہا کہ نئی حکومت دھوکہ دہی اور گمراہی پھیلانے میں ید طولی رکھتی ہے۔ زیپی لیوینی جن کی پارٹی حال ہی میں القدس میں یہودیوں کی میراتھن کے پیچھے بھی تھی، ابراھیم مدھون نے مزید کہا کہ اسرائیل لسطینی اتھارٹی کے ساتھ اپنے مالیاتی تعلقات میں بہتری لائے گا اور مغربی کنارے میں مزاحمت کی حمایت کرنے والوں کو کچلنے کے لیے وسائل بھی فراہم کریگا۔
 
انہوں نے بتایا کہ اسرائیل اپنے ہمسایہ ممالک میں اپنی انٹیلی جنس تنظیموں کے ذریعے انتشار پھیلانا جاری رکھے گا تاکہ عرب انقلابات کی اس فضاء میں اسرائیل کے خلاف بڑھکنے والی آگ انہیں ملکوں میں رہے اور اسرائیل میں داخل نہ ہوسکے۔ اس طرح اسرائیل امریکا کو راغب کریگا کہ وہ عرب ممالک کے انقلابیوں کو بھی اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کی بحالی پر تیار کرے۔ اس طرح نئی اسرائیلی حکومت اپنے قیام کے پہلے سال میں اپنے مشکلات کم سے کم کرنے کی کوشش کریگی۔
 
انہوں نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ نئی اسرائیلی حکومت کا مقصد بھی عالمی اور علاقائی قوتوں کو سلامتی کے نام پر دھوکے میں رکھنا اور بے وقوف بنانا ہوگا۔ اسرائیل مذاکرات کی بحالی کی اپنی خواہشات کا اظہار کرکے عالمی طاقتوں کو خوش رکھنے کی کوشش کرے گا اور اس دوران القدس کو یہودی رنگ میں رنگنے کے منصوبے پر بھی کام کرتا رہے گا۔
 
فلسطینی تجزیہ کار ابراہیم مدھون نے کہا کہ محمود عباس کو مشورہ دیا کہ وہ اسرائیل کی جانب سے پیش کی گئی مذاکرات کی دعوت کو ہرگز استعمال نہ کریں۔
 
خیال رہے کہ پیرکی شام اسرائیل کی پارلیمان اپنے نمائندوں سے پر ہوچکی ہے اور وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی سربراہی میں القدس کیو یہودیانے، مغربی کنارے میں نسلی دیوار کی مظہر دیوار فاصل کو تعمیر کا سلسلہ شروع رکھے گی اور عالمی برادری کے سامنے مذاکرات کا نام لے کر اپنے جرائم کوخوشنما بناتی رہیگی۔
 
اس موقع پر ابراہیم مدھون نےفلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی جانب سے ملنے والی مذاکرات کی کوئی بھی پیش کش قبول نہ کریں۔ 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.