(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاست کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فلسطینی مزاحمت کاروں کی پرتشدد جھڑپیں آج نویں روز بھی جاری ہیں ، غاصب افواج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے بنیادی ڈھانچے کی منظم تباہی کے شہروں اور قصبوں میں مسلسل نویں روز بھی اپنی دہشتگردانہ کارروائیا ں کا سلسلہ جاری رکھاہوا ہے۔
غاصب صیہونی افواج نے گذشتہ 9 روز سے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں فلسطینیوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں جس میں اب تک 6 کمسن بچوں 2 بزرگوں سمیت 40 فلسطینی شہید درجنوں زخمی اور گرفتار کیا جاچکا ہے۔
آپریشن کے دوران اسرائیلی فوج نے بلڈوزروں سے فلسطینیوں کی املاک، گاڑیوں، سڑکوں کی توڑ پھوڑ کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے جبکہ مقبوضہ مغربی کنارے سے 4 ہزار فلسطینیوں کو جبری بے دخل کردیا گیا ہے۔
گزشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں صیہونی افواج کے ہاتھوں فلسطینی شہدا کی تعداد بڑھ کر 693 ہو گئی ہے۔ 5,700 زخمی۔قیدیوں کے امور سے متعلق فلسطینی اداروں کے مطابق، منگل کی شام سے بدھ کی صبح تک، اسرائیلی قابض فوج نے مغربی کنارے سے کم از کم 50 فلسطینیوں کو بھی گرفتار کیا، جن میں بچے اور سابق قیدی بھی شامل ہیں، ان شہریوں کے علاوہ جنہیں یرغمال بنایا گیا تھا۔