(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب صیہونی فوج نے دونوں بچوں کو متعدد گولیاں مارکاس وقت شہید کیا جب وہ البریض شہر کے شمالی دروازے سے گزررہے تھے۔
فلسطینی وزارت صحت نے جاری بیان میں دو فلسطینی بچوں کی شہادت کا اعلان کیا ہے،بیان میں بتیا گیا ہے کہے کہ مقبوضہ بیت المقد کے شمال مشرقی قصبے ہزمہ کا رہنے والا 17 سالہ لڑکا سلیمان کنعان اور رام اللہ کے شمال میں واقع جلازون کیمپ کا رہائشی 16 خالد حمیدات کو غاصب صیہونی فورسز نے البریح شہر کے شمالی دروازے گولیاں مار کرشہید کیا۔
دونوں بچوں کی شہادت کے بعد مشتعل فلسطینیوں نے غاصب صیہونی فورسز پر پتھراؤ کیا اور ٹائر جلائے جس کے بعد صیہونی فورسز نے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کے ساتھ متعدد فلسطینیوں کوگرفتار کرلیا۔