(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) وزارت صحت نےبتایا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے سب سے زیادہ کیسز الخلیل شہر میں سامنے آئے جہاں نئے متاثرین کی تعداد 247 تک جا پہنچی ہے۔
دنیا بھر کی طرح عالمی وباء نے مقبوضہ فلسطین میں بھی تباہی مچارکھی ہے ، فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا سے مزید 17 اموات ہوئی ہیں ، 2333 نئے کیسز کا اندراج کیا گیا ہےجبکہ کورونا سے متاثر ہونے والے 1758 مریض صحت یاب بھی ہوئے ۔
بیان میںکہا گیا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں کرونا کے صحت یاب ہونے والے کیسز کی تعداد 76 اعشاریہ 4 فی صد ہے۔ ایکٹیو کیسز کا تناسب 22 اعشاریہ 8 فی صد اور اموات صفر اعشاریہ 8 فی صد ہیں۔
گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کیسز میں سب سے زیادہ کیسز الخلیل میں سامنے آئے جہاں نئے متاثرین کی تعداد 247 تک جا پہنچی۔ نابلس میں 246، طولکرم میں 102، رام اللہ البیرہ میں 179، سفلیت میں 37، قلقیلیہ میں 24، طوباس میں 51، بیت لحم میں 138، القدس کے اطراف میں 34، اریحا میں 7، غزہ میں 726 اور القدس شہر میں 393 کیسز کی تصدیق کی گئی۔