مقبوضہ فلسطین کے شہرجنین میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 42 سالہ شخص کو ہلاک کردیا
(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین کے شہر”جنین” کے مرکزی بازار "حسبہ” میں 42 سالہ "عماد الاسمر” کو نامعلوم حملہ آور نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ جنین شہر کےگورنرمیجر جنرل "اکرم الرجوب” نے فائرنگ کے واقع پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئےکہا ہے کہ حملہ آور کوتلاش کرلیاجائے گااور قانون کے مطابق سزا دی جائیگی، انھوں نے کہا کہ حملہ آور کے حوالے سے کچھ معلومات حاصل ہوئی ہیں اورجلد وہ قانون کی گرفت میں ہوگا۔