مقبوضہ فلسطین میں اسلامی تحریک کےسربراہ رائد صلاح نے کہا ہے کہ فسلطینی کبھی بھی یہودی ریاست کو تسلیم نہیں کریں گے۔ عرب ثقافت کے وجود پر سودے بازی نہیں کی جائے گی۔ ارض فلسطین پر گھر تعمیر کرنا ہمارا حق ہے۔ رائد صلاح نے کہا کہ اسرائیلی حکومت فلسطینیوں کو
یہودی ریاست تسلیم کرنے پر مجبور نہیں کر سکتی انہوں نے اسرائیلی حکومت سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ تم جتنے مرضی گھر گراو ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ یہودی ریاست نا قابل قبول ہے ۔ یہ سر زمین عرب زبان بولتی ہے۔ شہروں کے عربی نام بدل کر ان کو عبرانی نام دینے سے ریاست کو یہودی بنانے کی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے
عرب نام لوگوں کے سینوں میں محفوظ رہیں گے اور وہ ان شہروں کو عربی ناموں ہی سے پکاریں گے۔ تم کتابوں سے البکہ (سانحہ قیام اسرائیل) کی اصطلاح مٹا کر گمان کرتے ہو کہ ہم نکبہ سے دستبردار ہو جائیں گے ایسا کبھی بھی نہیں ہو گا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر تعلیم جدعون ساعر نے عرب سکولوں کی درسی کتب سے نکبہ کی اصطلاح حذف کرنے کا فیصلہ کیا ہے جدعون ساعر کا کہنا ہے کہ درسی کتب میں نکبہ کی اصطلاح غلطی سے لکھی گئی ہے
شیخ رائد صلاح نے آخر میں کہا کہ ہم آصحاب ارض ہیں ۔ ہمارا حق ہے کہ اس زمین پر اپنے گھروں کو تعمیر کریں۔ گھروں کو مسمار کرنے کی پالیسی ظلم و جبر ہے ۔ یاد رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی بلڈوزروں نے مقبوضہ فلسطین کےوادی عارہ کے علاقے میں فلسطینیوں کے متعدد گھروں کو مسمار کر دیا ۔
اہل علاقہ نے حال ہی میں ام فحم کے شہر میں شوق السعدی عمارت کی ہے جسے اسرائیلی فوج نے مٹی کا ڈھیر بنا دیا ہے