(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی ریاست کی وزیر صحت ڈاکٹر مےالکائلا کے مطابق فلسطین میں عالمی وباء کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی شرح 32.2 تک پہنچ گئی جبکہ صحتیابی کی شرح 67.2تک ہے اور وباء کے باعث اموات کی شرح تمام متاثرین میں 0.6 فیصد ہے۔
ذرائع کے مطابق قابض ریاست کی وزیر صحتڈاکٹرمےا لکیلہ نے آج بدھ کے روز پریس کو بریف دیتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں 5418 عالمی وباء کورونا وائرس کی جانچ کے بعد گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 اموات اور کورونا وائرس کے 719 نئے کیسز کا اعلان کیا ہے جن میں سے 266 متاثرہ افراد صحت یاب ہوئے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہلاکتیں 80 سالہ ، 68 سالہ اور 53 سالہ فلسطینی شہریوں کی ریکارڈ کی گئیں ہیں ۔