(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ شمال مغربی بیت المقدس میں قطنہ کے مقام پر کرونا کے مزید 5 مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد کورونا وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 104 ہوگئی ہے۔
فلسطینی حکومت کے ترجمان ابراہیم ملحم نے بتایا کہ شمال مغربی بیت المقدس میں قطنہ کے مقام پر کرونا کے مزید 5 مریض سامنے آئے ہیں متاثرین میں ایک گیارہ سالہ بچی اورتین خواتین بھی شامل ہیں جن کی عمریں 30 سے 50 سال کے درمیان ہیں
فلسطینی اتھارٹی نے فلسطینی علاقوں میں کرونا وائرس کے باعث ہنگامی صورتحال کے تحت تعلیمی اداروں سمیت تمام عوامی مقامات کو ایک ماہ کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔