(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزیر صحت نےبتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مہلک وائرس کا شکار مزید 8 افراد دم توڑ گئے جب کہ 513 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
فلسطینی وزیر صحت می کیلہ کی جانب سے رام اللہ میں اپنے دفتر میں عالمی وباء کورونا وائرس کے حوالے سے ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں عالمی وباء کی صورتحال کو قابو کرنے کیلئے تمام ذرائع بروئے کار لائے جارہے ہیں تاہم ابھی تک اس پر مکمل قابو پانے میں کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے ۔
انھوں نےبتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 8 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد فلسطینی میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 427 ہوگئی ہے جبکہ 513 نئے کیسز سامنے آنے کے بعدمتاثرین کی تعداد 48,628 تک پہنچ گئی ہے ۔
وزیر صحت کا کہنا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں کرونا کے صحت یاب ہونے والے کیسز کی شرح 87 اعشاریہ 9 فیصد، ایکٹیو کیسز کی شرح 11 اعشاریہ 3 فی صد اور اموات صفر اعشاریہ 8 فیصد ہیں۔