(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 51،607 ہوگئی جبکہ مہلک وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 545 ہوگئی ہے۔
فلسطینی وزیرصحت می کیلہ کی جانب سے عالمی وباء کورونا وائرس پر ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم صورتحال اطمینان بخش نہیں ہے، انھوں نے بتایا کہ "کورونا وائرس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے خطرات کا سامنا کرنے، صحت عامہ کی حفاظت اور سلامتی اور استحکام کے حصول کے لئے صدر محمود عباس کی جانب سے ملک میں ہنگامی صورتحال میں مزید 30 دن کی توسیع کی گئی ہے جس کا مقصد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام ہے۔
انھوں نے بتایا کہ گزشتہ رو ز فلسطینی علاقوں میں کورونا وائرس کے 545 نئے کیسز اور مہلک وائرس سے متاثر ہونے والے مزید تین افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد مقبوضہ فلسطین میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 379 ہوگئی ہے ۔