(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ( وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 27 سالہ فلسطینی شہری میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہےجس کے متاثرہ فلسطینی کو گھر میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ابراہیم ملحم نے بتایا کہ 27 سالہ فلسطینی شہری میں عالمی وباء کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد مقبوضہ فلسطین میں اس وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 310 ہوگئی ہے۔
گرین زون کے علاقے سے آنے والے فلسطینی نوجوان کے الخلیل آمد کے بعد کورونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد فلسطین میں کرونا متاثرین کی تعداد 310 ہوگئی ہے۔