(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے سنہ 1948 ء میں اسرائیل کے زیرتسلط آنے والے ایک شہرمیں ہفتے کے روز ایک فلسطینی نوجوان نے چاقو کے وار سے تین صہیونی زخمی کردیے۔ اسرائیلی پولیس نے حملہ آور کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا ہے کہ ہفتے کی شام صہیونی ریاست کےدارالحکومت تل ابیب کے شمال میں واقع ’’رعناتا‘‘ شہر مین ایک فلسطینی نے چاقو گھونپ کرتین یہودی زخمی کیے۔ یہ واقعہ شاہراہ ’’انیلوچ‘‘ پر ’’رعنانا‘‘ یہودی کالونی کے قریب پیش آیا۔رپورٹ کے مطابق فلسطینی حملہ آور نے دو یہودی میاں بیوی کو چاقو سے زخمی کیا ہے۔ زخمی ہونے والے ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے فلسطینی نوجوان کو گولیاں ماریں جس کےنتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔ بعد ازاں اسے زحمی حالت میں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعے کے فوری بعد اسرائیلی پولیس نے طوبالس کے طمون قصبے اور دیگر علاقوں میں تلاشی کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی عمر 20 سال کے درمیان ہے اور اس کا تعلق طوباس شہر ہے۔
رپورٹ کے نامہ نگار نے اپنے ذرائع کے حولے سے حملہ آور کی شناخت محمود فیصل محمود بشارات بتائی ہے اور اس کا تعلق طوباس شہر کے طمون قصبے سے ہے۔