(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صہیونی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں کفر الدیک کے مقام پر کئی فلسطینی خاندانوں کو زیرتعمیر مکانات کی تعمیر کا کام جاری رکھنے سےروک دیا۔
اطلاعات کے مطابق ایک روز قبل صہیونی فوج کی جانب سے فلسطینی شہریوں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں کہ وہ اپنے زیرتعمیر مکانات کی تعمیر کا کام روک دیں۔
سلفیت کے علاقے کفر الدیک کے مقام پر محمد درویش، ضیا زیاد درویش، یاسین علی احمد، ہانی زیک، نافز علی احمد ، رضا حمد اور اشرف ناجی کو مکانات کی تعمیر روکنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں جبکہ احمد عبدالرحیم ذیب اور محومد عزات علی احمد کو زرعی املاک کی تعمیر روکنے کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیلی انتظامیہ نے تمام تر بین الاقوامی تنقید اور فلسطینیوں کے احتجاج کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کے ساتھ ساتھ ان پر بھاری جرمانوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔