(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں چھاپے اور صہیونی فوج کی تشدد آمیز کارروائیوں کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی نوجوان اغواء کے بعد نا معلوم مقام پر منتقل ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز قابض فوج نےمقبوضہ فلسطینی مغربی کنارے میں رام اللہ کے شمال مغرب میں واقع قصبے کوبر سے دو نوجوانوں کو گرفتار اورمتعدد افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔
عینی شاہدین کے مطابق قابض فوج نے علاقے میں موجود کئی مکانات پردھاوا بولا اور درجنوں افراد کو تشدد کا نشانہ بناکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تاہم ا س کارروائی کےدوران رہائیشیوں کی املاک کے ساتھ توڑ پھوڑ کے بعد ان دو نوجوانوں نضال خالد البرغوثی اورمومن كیفہ البرغوثی کی آنکھوں پر پٹی بانھ کران کے گھروں سے لے جایا گیا جس کے بعد انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا گرفتار کیا گیا ۔
قابض فوج نے نور شمس کیمپ کے نواحی علاقے خلتہ عساف سےبھی دونہتے نوجوانوں محمد احمد یوسف شابراوی اور طولکرم کے شمال میں واقع قصبہ قفین سے علی ابوبکر کو بھی اس وقت گرفتار کیا جب وہ جینن کے جنوب مشرق میں يعبدکے جنوب میں واقع مشرقی چوکی سے گزر رہا تھا۔