(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج اور صہیونی حکام کی بےحسی کے آگے اقوام عالم خاموش تماشائی بن گئے، آزاد کیے گئے بے گناہ قیدیوں کو بھی دوبارہ گرفتار کیا جانے کے ساتھ ان کے گھر وں کی مسماری معمول بن گئی۔
ذرائع کے مطابق قابض صہیونی ریاست میں قلقیلیہ شہر کے رہائشی شاھرالراعی جنہیں کچھ عرصے قبل ہی صہیونی فوج نے انکے گھر پر دھاوا بول کے تشدد کے بعد گرفتار کیا تھا اور الزامات ثابت نہ ہونے پر باالآخر رہا کردیا تھا گزشتہ روز ایک مرتبہ پھرگھرکی تلاشی اوران کی املاک کی توڑ پھوڑ کےبعددوبارہ گرفتارکر لیا جبکہ دوسری جانب نابلس میں روجيب قصبے سے تعلق رکھنےوالے قیدی خليل دويكات کے گھر کو مسمار کردیا ۔
ذرائع کے مطابق صہیونی فوج کی جانب سے خلیل پر الزام عائد کیا گیا ہے جس کے مطابق خلیل نے دو ماہ قبل بتاح تكفا میں چھریوں کے ذریعے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی ربی ہلاک ہو گیا تھا۔