(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صہیو نی فوج نے اریحہ میں گھر گھر چھاپوں کے دوران متعدد افراد کو زدوکوب کیا جبکہ عین السلطان کیمپ سے درجنوں نوجوانوں کو اغوا کے بعد نا معلوم جگہ پر منتقل کر دیا ۔
اطلاعات کےمطابق گزشتہ روزقابض فوج نے مقبوضہ فلسطین میںمغربی کنارےمیں اریحہ کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار پر تشدد کارروائیوں کے دوران متعدد فلسطینی باشندوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ تلاشی کے بہانےروائیتی دہشت گردی کا بازار گرم کرتے ہوئے ان کی املاک کو شدیدنقصان پہنچایا ساتھ ہی فلسطینی پناہ گزین عین السلطان کیمپ سے درجنوں فلسطینی نوجوانوں کو تشدد کرتے ہوئے اغوا کیا ۔
واضح رہے کہاب تک کی معلومات کے مطابق صہیونی فوج کے ہاتھوں عین السلطان کیمپ سے اغوا ہونے والے فلسطینی نوجوانوں کی تاحال کوئی اطلاع نہیں ملی ہیں ۔