(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) "مقبوضہ بیت المقدس” کے شہر "بیت لحم” میں یہودی آباد کارنے 10 سالہ خدیجہ تنوۃ کو گاڑی تلے کچل دیا ، فلسطینی بچی کو تشویشناک حالت میں بیت المقدس کے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔
واضح رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں میں تقریبا500 سے زائد مقامات پر یہودی آبادیاں قائم ہیں جہاں 8 لاکھ سے زائد غیر قانونی یہودی آباد کار مقیم ہیں، مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں پر یہودی آبادکاروں کے حملے روزکا معمول بن گئے ہیں۔