(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران لوٹ مارکرتے ہوئے 6 بچوں سمیت کم سے کم 10 فلسطینی نوجوانوں کو گرفتارکرلیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض صیہونی فوج کی جانب سے آج علی الصبح مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں شروع کی جانے والی چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں کے گھروں میں تلاشی کے نام پر لو ٹ مار کرتے ہوئے مکینوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور 18 سال سے کم عمر کے 6 بچوں سمیت کم سے کم 10 فلسطینی نوجوانوں کو بغیر کسی جرم کے گرفتارکرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا ۔
ذرائع کے مطابق قابض فورسز نے رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کے صدر دفتر کے قریب جلزون پناہ گزین کیمپ سے پر چھاپہ مارا اور دو نوجوانوں سمیت حالیہ اسرائیل کی انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت 2 ماہ کی سزا کاٹ کر رہا ہونے والے خلیل محمد الشیخ کو بھی گرفتار کرلیا ۔
واضح رہے کہ یہ تمام گرفتار کئے جانے والے فلسطینی بغیر کسی جرم اور بغیر کسی شکایت کے صیہونی عتاب کا شکار ہوئے ہیں، صیہونی فوج ریاستی دہشتگردی کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین، بزرگ اور بچوں سمیت کسی بھی فلسطینی کو انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتارکرلیتی ہے ۔