(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عینی شاہدین کے مطابق قابض انٹلیجنس کے ارکان نے محمد السلفيتی کو اس وقت حراست میں لیا جب وہ اپنی نوکری سے واپس آرہا تھا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روزغاصب صہیونی انٹلیجنس فورس کے ارکان نےمقبوضہ فلسطین میں بیت المقدس کے علاقے الطور سے تعلق رکھنے والے فلسطینی نوجوان محمد السلفيتی کو گرفتار کیا ۔
عینی شاہدین کے مطابق قابض انٹلیجنس کے ارکان نے محمد السلفی کو اس وقت حراست میں لیا جب وہ اپنی نوکری سے واپس آرہا تھا ۔
عینی شاہدین نے مزید بتایا کہ صہیونی اہلکار وں نے نوجوان کو تفتیش کے لئے بیت المقدس کے مغرب میں واقع صہیونی فوج کی قائم کردہ المسکوبیہ حراستی مرکز میں منتقل کردیا تھا جہاں سے اب تک اس کی واپسی نہیں ہوسکی ہے ۔
خیال رہے کہ صہیونی ریاست میں قابض حکام نے فلسطینیوں کی زندگی کو مزید تنگ کرنے کے لیے ایسےبہت سے عقوبت خانے اور تفتیشی مراکز قائم کر رکھے ہیں جہاں سے واپسی ناممکن ہوتی ہے اورجن میں قید مظلوم فلسطینیوں کو طرح طرح کی اذیتیں دے کر موت کے منہ میں دھکیل دیا جاتا ہے