(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) رات گئے مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوںمیں صیہونی فوج کے چھاپے ،درجنوں فلسطینی باشندے گرفتار۔
مقامی ذرائع کے مطابق صیہونی فوج نے رات گئے بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کی ، نابلس شہر کے مشرقی علاقے سے بکر دعویقت کو گرفتار کیا گیا ، رام اللہ کے علاقے نعلین سے دوبھائی مصطفیٰ الخطیب اور احمد الخطیب کو گرفتار کیا جبکہ بیت لحم کے پناہ گزین کیمپ سے احمد ابوعدئے کو گرفتارکیا۔
واضح رہے کہ دیگر مختلف علاقوں سے گرفتارکئے گئے درجنوں فلسطینیوں کے حوالے سے معلومات موصول نہیں ہوسکی ہے ۔