• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 29 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مغربی کنارے کو یہودی بستیوں کے ذریعے چار حصوں میں تقسیم کرنے کا اسرائیلی منصوبہ

اتوار 11-12-2011
in فلسطین
0
plf four_parts
0
SHARES
0
VIEWS

plf four_parts

اسرائیلی اراضی ڈیپارٹمنٹ کے شعبہ مارکیٹنگ اور اکانومی نےم غربی کنارے کی شمالی، جنوبی اور القدس کی یہودی بستیوں میں موجود سیکڑوں رہائشی یونٹس کو فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

عرب مطالعاتی فورم میں یہودی بستیوں اور نقشوں کے ماہر تجزیہ کار خلیل التفکجی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام گزشتہ نے گزشتہ ہفتے بڑی یہودی بستی میں چار سو نئے رہائشی یونٹس تعمیر کرنے کی منظوری دی ہے۔ مزید برآں القدس کے علاقوں رأس العامود، سلوان اور جبل المشارف میں بھی نئے تعمیراتی منصوبوں کی اجازت دی گئی ہے۔
’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کے نمائندے کے ساتھ ایک خصوصی گفتگو میں خلیل التفکجی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکام نے مغربی کنارے کی شمالی اور جنوبی یہودی بستیوں میں اس توسیع کا فیصلہ ذرائع ابلاغ سے بچنے کے لیے یہ فیصلہ غیر اعلانیہ طور پر کیا ہے۔ منصوبے کے مطابق یہودی بستی ارئیل میں 277 رہائشی یونٹس، جفعات ھدجین اور افرات میں دس رہائشی یونٹس تعمیر کیے جائیں گے۔
حکام نے ٹینڈر نمبر 360/2011/ش،ی کے مطابق یہودی آباد کاری کے اس منصوبے میں یہودی بستیوں میں مختلف مقامات پر تیس رہائشی یونٹس تعمیر کیے جائیں گے۔
اسی طرح ٹینڈر 327/2011 ش، ی کے کے مطابق ارئیل میں 277 رہائشی یونٹس تعمیر کیے جائیں گے۔ التفکجی نے بتایا کہ ان ٹینڈرز کا اجراء سیاسی اور عسکری مشاورت اور حکومتی ٹھیکیداروں اور کمپنیوں کے اتفاق کے بعد کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ القدس اور مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری کے اس منصوبے میں فلسطینیوں کی زیر ملکیت اراضی کو استعمال کیا جائے گا۔ ان آبادیوں میں توسیع کے بعد مغربی کنارے کے شمالی علاقہ دو حصوں میں تقسیم ہو جائے گا۔
بڑی یہودی بستیوں کو توسیع دینے سے مستقبل میں فلسطین کےساتھ کسی بھی طرح کے معاہدے کی صورت میں جغرافیائی طور پر اہم علاقوں کو زیر نگین لانا ہے۔ بڑی یہودی بستیوں کی وجہ سے مسلسل فلسطینی ریاست کے قیام کا خواب ادھورا رہ جائے گا۔
التفکجی نے زور دے کر کہا کہ ہفت روزہ یروشیلم کے مطابق اسرائیل مشرقی القدس کے علاقے جبل المشارف میں نیشنل پارک تعمیر کرنا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ القدس کی اولڈ میونسپلٹی کی مشرقی اور جنوبی اطراف نام نہاد ’’شہرداؤد‘‘ کی تعمیر اور اسرائیلی عسکری تربیت گاہ کی القدس منتقلی سے اس بابرکت شہر میں اسرائیلی فوجیوں کی تعداد بھی بڑھ جائے گی۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.