فلسطینی اتھارٹی کےزیرانتظام مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے ہفتہ واراحتجاجی مظاہرے پراسرائیلی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ہے جس سے درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت خطرناک بتائی جاتی ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مغربی کنارے کے وسطی علاقے رام اللہ میں بلعین کے مقام پر فلسطینیوں کے ایک ہفتہ وار احتجاجی جلوس کو منتشرکرنے کے لیے ان پر مہلک اشک آور گیس کے گولے پھینکے، لاٹھی چارج کیا اور ربڑ کی گولیوں سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کئی غیرملکی انسانی حقوق کے مندوبین بھی شامل ہیں۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے، جن پر اسرائیل کی نسلی دیوار کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر فلسطینیوں کے ہاتھوں میں موجود کتبوں پر فلسطینی جماعتوں حماس اور فتح کے درمیان اتحاد کی حمایت میں بھی نعرے درج کیے گئےتھے۔
رام اللہ میں فلسطینیوں کی اسرائیل کی نسلی دیوارکےخلاف قائم عوامی کمیٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ فلسطین میں سیاسی جماعتوں حماس اور فتح کے درمیان مفاہمت کی حمایت کرتے ہیں۔
یان میں رام اللہ میں فلسطینیوں کے مظاہرے پراسرائیلی فوج کے لاٹھی چارج اورتشدد کی شدید مذمت کی۔ بیان میں کہا گیا کہ مقامی فلسطینی شہری صہیونی حکومت اور فوج کے مظالم کےخلاف احتجاج مظاہرے جاری رکھیں گے۔