• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مغربی کنارا:عباس ملیشیا اور اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں کے خلاف مشترکہ آپریشن

ہفتہ 07-01-2012
in فلسطین
0
plf against_israel1
0
SHARES
0
VIEWS

plf against_israel1

فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں صدر محمود عباس کے زیرکمانڈ سیکیورٹی فورسز اور اسرائیلی فوج کے درمیان سیکیورٹی تعاون کا سلسلہ جاری ہے۔

 

اسرائیلی فوج اور عباس ملیشیا نے اسرائیلی فوج کے ہمراہ مغربی کنارے کے تاریخی شہر الخلیل میں جبل جوہر کے مقام پر چھاپہ مارا اور فلسطینیوں کے گھروں کی تلاشی لی۔
عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج اور فلسطینی سیکیورٹی اہلکار چھ فوجی گاڑیوں پر جبل جوہر کےعلاقے میں داخل ہوئے اور قصبے کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے۔ جس کے بعد گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع ہوا۔ تلاشی کی کارروائی میں فلسطینی خواتین اور بچوں کو زد و کوب کیا گیا۔ کئی گھروں سے اسرائیلی فوجیوں نے قیمتی سامان بھی قبضے میں لے لیا۔ قبضے میں لیے گئے سامان میں کمپیوٹرز اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔
ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اسرائیلی فوجی تلاشی لیتے رہے اور فلسطینی سیکیورٹی اہلکار ان کی حفاظت پر مامور ڈیوٹی دیتے رہے۔ خیال رہے کہ یہ الخلیل میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران عباس ملیشیا اور اسرائیلی فوج کی دوسری مشترکہ کارروائی ہے۔
مقامی فلسطینی باشندے کا کہنا تھا کہ علاقے میں فلسطینی انتظامیہ کی جانب سے متعدد مرتبہ کہا گیا تھا کہ جبل جوہرمیں منشیات فروش چھپے ہوئے ہیں جن کےخلاف کسی بھی وقت کاروائی کی جا سکتی ہے تاہم اسرائیلی فوج کے ہمراہ آپریشن کا مقصد منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی نہیں بلکہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی تلاش ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.