(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی قیدیوں اور رہا ہونے والوں کے امور کی اتھارٹی، فلسطینی قیدیوں کا کلب، اور قیدیوں کے میڈیا آفس کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کو صیہونی ریاست کی طرف سے 183 قیدیوں کے ناموں کی فہرست موصول ہوئی ہے جنہیں آج ہفتہ کے روز جنگ بندی معاہدے کے چوتھے مرحلے میں رہا کیا جائے گا۔ یہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے پہلے مرحکے کا حصہ ہے۔
بیان میں واضح کیا گیا کہ ان قیدیوں میں سے 111 کو 7 اکتوبر 2023 کے بعد غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل نے حراست میں لیا تھا۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی حکومت نے ہفتہ کے روز 183 فلسطینی قدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا، جبکہ حماس نے تین غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے قیدیوں کو آن ریڈ کراس کے حوالے کردیا ہے۔ رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں میں 18 عمر قید کے قیدی، اور 54 سنگین سزاؤں والے قیدی شامل ہیں۔