فلسطین کی مختلف پیشہ ور تنظیموں نے مصر کی جانب سے اسرائیل کوگیس کی سپلائی ختم کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے اسے دانشمندانہ فیصلہ قراردیا ہے۔
ساتھ ہی ان تنظیموں نے مصری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی شہر غزہ کی پٹی کو گیس کی سپلائی شروع کرے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین کی مختلف پیشہ ور تنظیموں کے اتحاد کی جانب سے میڈیا کے لیے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مصر کا اسرائیل کو گیس کی فراہمی روکنا عرب لیگ کے اس فیصلے کا ہم آہنگ ہے جس میں صہیونی ریاست کے ساتھ کسی بھی قسم کے اقتصادی تعاون سے روکنے کی سفارش کی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو گیس کی فرہمی روکے جانے کے بعد فلسطینی عوام کو امید ہے کہ قاہرہ حکومت محصور فلسطینی شہر غزہ کی پٹی کو گیس کی سپلائی شروع کرے گی۔
بیان میں مصری حکومت کی جانب سے حالیہ دنوں میں اٹھائے گئے بعض دیگر اقدامات کی بھی تحسین کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مصری انقلاب کی حمایت کرتے ہوئے مصری انقلابی کارکنوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

