• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مصری وفد کی فلسطینی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کے بعد قاہرہ واپسی

پیر 11-03-2019
in فلسطین
0
مصری وفد کی فلسطینی جماعتوں کے قائدین  سے ملاقات کے بعد قاہرہ واپسی
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مصری انٹیلی جنس کا اعلیٰ سطحی وفد فلسطین کے علاقے غزہ اور رام اللہ کے دورے کے بعد واپس قاہرہ واپس پہنچ گیا ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مصری وفد نے غزہ کی پٹی میں دو روزہ قیام کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) اور دیگر فلسطینی جماعتوں کی قیادت سے ملاقات کی۔ مصری وفد نے غزہ میں حق واپسی ریلیوں کی انتظامی کمیٹی کی قیادت سے بھی بات چیت کی۔

مصری سیکیورٹی وفد گذشتہ روز غرب اردن کی بیت حانون گذرگاہ کے راستے رام اللہ اور وہاں سےمصر روانہ ہوا۔

وفد میں مصری انٹیلی جنس کے سیکرٹری ایمن بدیع اور دیگر عہدیدار شامل تھے۔ انہوں نے غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے سے ملاقات کےعلاوہ غزہ میں حق واپسی ریلیوں کی قیادت سے ملاقات کی۔ فلسطینی قیادت نے مصری وفد کو غزہ کی پٹی کی امن وامان اور معاشی صورت حال کے حوالے سے آگاہ کیا۔ جمعرات اور جمعہ کے ایام میں غزہ میں قیام کرنے والے مصری وفد نے حماس کے علاوہ دیگر فلسطینی جماعتوں سے بھی ملاقات کی۔ فلسطینی قیادت سےہونے والی ملاقات میں غزہ کی موجودہ صورتحال، مسجد اقصیٰ پراسرائیلی یلغار اور اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینیوں  پر اسرائیلی ریاست کے مظالم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Tags: اسرائیلاسماعیل ھنیہانٹیلی جنسحماسرام اللہغرب اردنغزہفلسطینقاہرہمسجد اقصیٰمصرمظالموفد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.