• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسلم دنیا صہیونی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے متحد ہو جائے:شیخ الازھر

بدھ 25-04-2012
in فلسطین
0
plf sheikh_alzahar
0
SHARES
0
VIEWS

plf sheikh_alzahar

مصرکی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازھر کے سربراہ ڈاکٹر احمد الطیب نے ایک مرتبہ پھر فلسطین میں اسرائیل کی سازشوں بالخصوص قبلہ اول کے خلاف جاری ریشہ دوانیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

 

انہوں نے عالم اسلام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قابض صہیونیوں کی بیت المقدس کےخلاف جاری سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قاہرہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الازھرکا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت نے فلسطینی شہرغزہ کی پٹی کی بلا جواز معاشی ناکہ بندی جاری رکھی ہوئی ہے۔ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں یہودیوں کے لیے مکانات کی تعمیر جاری ہے۔ فلسطینیوں کو ان کی جائیدادوں سے محروم کیا جا رہا ہے، ماضی کی نسبت صہیونی ریاستی دہشت گردی میں کئی گناہ اضافہ ہوگیا ہے۔ جیلوں میں ڈالے گئے فلسطینی اسیران پرنہ صرف مظالم کے پہاڑ توڑ ے جا رہے ہیں بلکہ انہیں ان کے بنیادی شہری حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔
شیخ الازھرڈاکٹر احمد الطیب نے کہا کہ اسرائیل فلسطین سے اسلامی اور مسییحی ثقافت کی تاریخ مسخ کررہا ہے۔ مسلمان اور مسیحی برادری مل کر صہیونی سازشوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ پرحملے اور بیت المقدس کی اسلامی اور مسیحی مقدسات کی بے حرمتی مسلمانوں اور عیسائیوں دونوں قوموں کے لیے صہیونیوں کا سنگین چیلنج ہیں۔
شیخ الازھرکا کہنا تھا کہ فلسطینی شہرغزہ کی پٹی میں اسرائیل کی طرف سے گذشتہ پانچ سال سے مسلسل معاشی ناکہ بندی مسلم دنیا کے لیے ایک چیلنج ہے، غزہ کے لاکھوں محصورین مسلمانوں کی جانب دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے غزہ کے محصورین کی مدد بالخصوص شہریوں کی دوائیوں اور بجلی کے بحران سے نکالنے میں مدد کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا۔
جامعہ الازھر کے سربراہ شیخ الازھر نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکومت کے اقدامات مسجد اقصیٰ کے لیے خطرہ ہونے کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کے امن اورسلامتی کے لیےسنگین خطرہ ہیں۔ اسرائیل کے اس خطرے کے انسداد کے لیے مسلم دنیا کو متحد ہونا ہو گا۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.