
فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی فوجی اہلکاروں پر پتھرائو کیا اور سڑکوں پر ٹائر جلائے- فلسطینی شہری صہیونیوں کے مسجد اقصی میں داخل ہونے پر احتجاج کررہے تھے- مقبوضہ بیت المقدس کے میئر درویش طبی نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجی اہلکار بڑی تعداد میں پرانے شہر میں داخل ہوگئے ہیں اور فلسطینی شہریوں کے خلاف فائرنگ اور آنسو گیس کا استعمال کررہے ہیں-
