• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 30 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسجد اقصی کا مراکشی دروازہ گرانے کا نیا اسرائیلی منصوبہ

جمعرات 01-12-2011
in فلسطین
0
plf door
0
SHARES
0
VIEWS

plf door

القدس اور مقدس مقامات کے تحفظ کی اسلامی مسیحی تنظیم نے خبردار کیا ہے کہ مسجد اقصی کے مراکشی دروازے کے پل کا انہدام ملتوی کرنے کے بعد اسرائیل نے اسے دروازے کو گرانے کا نیا منصوبہ بنا لیا ہے۔

 

اسرائیلی نئے منصوبے کے مطابق صہیونی حکام نے قبلہ اول کی مغربی دیوار گریہ سے متصل یہودی خواتین کے لیے زیر زمین عبادت گاہ تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے اس منصوبے میں مراکشی دروازے کو بھی گرا دیا جائے گا۔
اسرائیلی سیٹلائٹ چینل ٹو کے انکشاف کے مطابق مراکشی دروازے کو منہدم کرنے کے تازہ پروجیکٹ کو یہودی مذہبی پیشوا (ربی) شموئیل رابنووٹز نے تیار کیا ہے، رابنووٹز نام نہاد گریہ آثار قدیمہ فنڈ کے سربراہ ہیں۔ یہ فنڈ براہ راست اسرائیلی وزارت عظمی کے دفتر سے چلایا جاتا ہے۔ اس پروگرام کے مطابق اسرائیلی حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ براق صحن (گریہ صحن) میں یہودی خواتین کے لیے عبادت گاہ میں توسیع کی جائے گی۔
اسرائیلی ٹی وی چینل نے رابنووٹز کے حوالے سے بتایا کہ ان کے پاس دیوار گریہ کے نیچے پلازہ بنانے کا جواز موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں عنقریب دلچسپی رکھنے والی پرائیویٹ کمپنیوں سے درخواستیں وصول کر لی جائیں گی۔
اسرائیلی چینل کے مطابق یہودی مذہبی پیشوا رابنووٹز نے گزشتہ دنوں سیاسی قائدین، عسکری رہنما اور ذرائع ابلاغ کو مسلسل یہ پیغام بھیجا کہ مراکشی دروازے کو اس بنا پر منہدم کردیا جائے کہ یہ انتہائی خستہ ہو چکا ہے اور اس کی لکڑی گل رہی ہے اور یہ کسی بھی وقت گر کر یہودیوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.