(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض ریاست میں صہیونی آبادکاروں شر پسند کارروائیوں کے آگےمجبور فلسطینیوں کی سننے والا کوئی نہیں ، آبادکار جب چاہتے ہیں مقدس مقامات کی بے حرمتی کے ساتھ نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی آبادکاروں کی شرانگیزی کی ایک اور مثال اس وقت سامنے آئی جب مسجد اقصی میں کھلم کھلا گھومتے ہوئے صہیونی آباد کاروں میں سے ایک نے مغربی دروازے کی جانب نماز ادا کرتے ہوئے 2فلسطینی نوجوانوں کی عبادت میں خلل ڈالتے ہوئے پریشان کیا اور نماز کی بے حرمتی کرتے ہوئے نمازیوں کے سامنے کھڑا ہوگیا ۔
واضح رہے کہ قابض ریاست میں مسجد اقصی اور فلسطینیوں کے ساتھ صہیونی شر پسندی کے واقعات کی کوئی انتہا نہیں رہی ہے جس کے باوجود مسلم امہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔