اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی پر حملہ کر کے دس نمازیوں کو حراست میں لے لیا ہے جس کے بعد مسجد میں حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے ہیں۔ صہیونی اہلکاروں نے یہ کارروائی اتوار کی صبح اس وقت کی جب سیکڑوں یہودی آباد کاروں نے بھی قبلہ اول پر دھاوا بول کر تلمودی عبادات ادا کیں۔
مقامی ذرائع نے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فلسطینی نمازیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان اس وقت جھڑپیں شروع ہو گئیں جب صہیونی اہلکاروں نے شہریوں کو حملہ کر دیا۔ اسرائیلی فوج اسلحہ سے لیس تھی، ان جھڑپوں میں متعدد نمازی زخمی بھی ہو گئے اور اس دوران مسجد کے احاطے سے کم از کم دس نمازیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین