مسجد اقصی میں صہیونیوں کے داخل ہونے پر لبنان کے فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں-
ان مظاہروں کی کال اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) اور اسلامی جہاد نے دی تھی- ذرائع کے مطابق لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپوں نارتھ ٹاور، البص، الرشیدیہ الجنوبیہ، براجنہ ٹاور اور شاتیلا میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں- مظاہرین نے کیمپوں کی گلیوں میں گشت کیا- لبنان میں حماس کے نمائندے محمود طہ نے ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے مسجد اقصی میں انتہا پسند یہودیوں کے داخلے کی مذمت کی- انہوں نے امت مسلمہ سے مسجد اقصی کی حفاظت کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا- اس موقع پر لبنان میں اسلامی جہاد کے نمائندے الشیخ حسن دیاب نے کہا کہ فلسطینی صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاھو کے درمیان ملاقات نے مقبوضہ بیت المقدس کو یہودیانے کی اسرائیلی سازشوں کو تقویت بخشی ہے-