(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) شرپسند ہزاروں صہیونی آبادکاروں کو صہیونی سیکیورٹی فورسز کا مکمل تحفظ حاصل تھا ، مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فوج کے ہزاروں اہلکار تعینات۔
فلسطینی ذرائع کےمطابق غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کی نام نہادی سیکیورٹی فورسز نے گذشتہ روز ہزاروں غیر قانونی صہیونی آبادکاروں کومسجدا قصیٰ پر دھاوا بولنے کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی فراہم کی اسرائیلی فوج نے صہیونی شرپسندوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے لیےقبلہ اول کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا۔
ذرائع نے بتایا کہ صہیونی آبادکارو دو درجن سے زائد گروپ کی شکل مسجد اقصیٰ میں جوتوں سمیت داخل ہوئےاور قبلہ اول کی بے حرمتی کی تھی۔
گذشتہ ہفتے اسرائیلی پولیس کی جانب سے نمازیوں پر حملے کے بعد اس کے ارکان نے اتوار کو ایک مرتبہ پھر مسجد اقصی کے صحنوں اور احاطوں پر دھاوا بول دیا۔
یہودی تہوار ’’ عید الفصح‘‘ کے چوتھے دن یہودی آباد کاروں کو سخت حفاظتی انتظامات میں زبردستی مسجد اقصی کے احاطے میں داخل کرایا گیا۔ اس حملے کے بعد حالات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں۔
دراندازی کرنے والوں نے گروپوں کی شکل میں قبلہ اول پر دھاوا بولا اور اسرائیلی پولیس کی بھاری نفری ان کی حفاظت کرتی رہی ۔ القدس کے قدیم شہری علاقے میں شدید تناؤ کی کیفیت میں بھی یہودیوں نے مسجد اقصی کی بے حرمتی کی اور وہاں پر اپنی رسومات ادا کیں۔