• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مسجد اقصیٰ پر صرف مسلمانوں کا حق ہے ،فلسطین سپریم افتاء کونسل

ہفتہ 29-08-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
مسجد اقصیٰ پر صرف مسلمانوں کا حق ہے ،فلسطین سپریم افتاء کونسل
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین سپریم افتاء کونسل کا کہنا ہےکہ مسجد اقصیٰ میں عبادت کا حق صرف اور صرف مسلمانوں کو حاصل ہے،  مسلمانوں کے سوا اور کسی مذہب، قوم یا طبقے کو یہ حق حاصل نہیں ۔

امریکی صدر  کے داماد اور مشیر برائے مشرقی وسطیٰ جیرڈ کشنر کے مسجد اقصیٰ کے حوالے سے بیان پر   اپنے شدید ردعمل میں فلسطینی افتا کونسل کا کہنا ہے کہ جیرڈ کشنر کا مسجد اقصیٰ میں تین آسمانی مذاہب کے پیروکاروں کے مذہبی حق سے متعلق بیان ناقابل قبول اور مسلمانوں کے مذہبی حقوق کو سلب کرنے کے مترادف ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں عبادت کا حق صرف اور صرف مسلمانوں کو حاصل ہے۔ مسلمانوں کے سوا اور کسی مذہب، قوم یا طبقے کو یہ حق حاصل نہیں ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے حوالے سے امریکی عہدیدار کا بیان پوری مسلم امہ کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا باعث بنے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکام اس طرح کے متنازع بیانات کے ذریعے مسجد اقصیٰ کو صہیونی ریاست کے حوالے کرنے کی راہ ہموار کررہے ہیں۔

فلسطینی مفتی اعظم الشیخ محمد حسین نے اپنے ایک الگ بیان میں بھی جیرڈ کشنر کے مسجد اقصیٰ کے حوالے سے متنازع بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔

خیال رہے کہ جیرڈ کشنر نے گذشتہ روز ایک بیان میں کہا تھا کہ بیت المقدس میں حرم قدس صرف مسلمانوں کا نہیں بلکہ یہ یہودیوں اور عیسائیوں کا بھی اتنا ہی مقدس مقام ہے۔ اس میں مسلمانوں کے ساتھ عیسائیوں اور یہودیوں کو بھی عبادت کا حق حاصل ہے۔

Tags: سپریم افتاءکونسلمسجد اقصیٰمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.