• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 5 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسجد اقصیٰ سے بے دخلی صہیونیوں کی مذہبی دہشت گردی ہے:امام قبلہ اوّل

ہفتہ 19-12-2015
in فلسطین
0
Qibla Prayer
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب اور سرکردہ فلسطینی عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے اسرائیلی حکومت کی فلسطینیوں کو بیت المقدس اور قبلہ اوّل سے بے دخل کرنے کی ظالمانہ پالیسی کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کو قبلہ اوّل سے دور کرنے کی ظالمانہ پالیسی صہیونی ریاست کی مذہبی دہشت گردی ہے۔ دنیا میں کہیں بھی ایسا کوئی قانون موجود نہیں جس کے تحت عبادت گذاروں کو ان کی عبادت گاہوں سے دور کیاجاتا ہو اور نہ ہی کسی ملک کی جانب سے اپنے شہریوں کو ایسا کرنے سے روکا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امام مسجد اقصیٰ نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کا ہرملک اور تمام قوانین شہریوں کو مذہبی آزادی اور عبادت گاہوں کو تحفظ فراہم کرتے ہیں، مگر اسرائیل دنیا کا واحد ملک ہے جو فلسطینیوں کو ان کی عبادت گاہوں اور مقدس مقامات سے دور کرنے کی موذم پالیسی پرعمل پیراہے۔

الشیخ صبری کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت نے ایک طے شدہ حکمت عملی اور پالیسی کے تحت فلسطینی خواتین اور دیگر شہریوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا کر انہیں قبلہ اوّل سے دور کرنے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو صہیونی ریاست کی مذہبی دہشت گردی کی مل کر مذمت کرتے ہوئے قبلہ اوّل کے دفاع کے لیے اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی جاری رکھنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک سازش کے تحت فلسطینیوں کی مذہبی آزادی سلب کررہا ہے تاکہ قبلہ اوّل کی جگہ مذموم ہیکل سلیمانی کی تعمیر کی راہ ہموار کی جاسکے۔

الشیخ عکرمہ صبری کا کہنا تھا کہ قبلہ اوّل پر مسلمانوں کے سوا کسی دوسری قوم کا کوئی حق نہیں ہے مگر اسرائیل طاقت اوردھونس کے ذریعے قبلہ اوّل کو یہودیانے اور مسلمانوں کو ان کے مقدس مقام سے محروم کرنے کی سازشوں پرعمل پیرا ہے۔

ادھر کل جمعہ کے موقع پراسرائیلی پولیس اور فوج کی جانب سے عائد پابندیوں کے باوجود بڑی تعداد میں فلسطینی نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے قبلہ اوّل میں پہنچنے میں کامیاب رہے۔ نماز جمعہ سے قبل اسرائیلی فوج اورپولیس نے فلسطینیوں کو روکنے کے لیے جگہ جگہ ناکے لگاکر تلاشی کی کارروائیوں کا آغاز کردیا تھا تاہم اس کے باوجود فلسطینی رکاوٹیں توڑ کرقبلہ اوّل میں پہنچنے میں کامیاب رہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.