اطلاعات کے مطابق انتہا پسند صیہونی آبادکاروں نے بدھ کے روز یہودی تہوار کے بہانے صیہونی فوجیوں کی مدد سے مسجدالاقصی پرایک بار پھر حملہ کیا ہے۔
ایسے حالات میں کہ مسجدالاقصی پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف فلسطینیوں کا احتجاج اور انتفاضہ قدس جاری ہے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے مسجدالاقصی کو شہید کرنے کی دھمکی دی ہے۔صیہونی حکومت کے ریڈیو نے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ایک بیان کا انکشاف کیا ہے جو لیکوڈ پارٹی کے پارلیمانی دھڑے کی ایک نشست میں انہوں نے دیا۔
اس بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ اگر اسرائیل چاہے تو مسجدالاقصی کو بہت آسانی سے شہید کرسکتا ہے۔ صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل نے بھی رپورٹ دی ہے کہ نیتن یاہو نے اس نشست میں کہا کہ اسرائیل کے لئے دین اسلام کے اس مقدس مقام کو نابود کرنا بہت آسان کام ہے۔