(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مسجداقصیٰ کے خطیب و امام کا کہنا ہے کہ القدس قضیہ فلسطین کا مرکزی مسئلہ ہے، القدس کے بغیر فلسطینی مملکت کا کوئی وجود نہیں۔
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب اور ممتاز عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ بیروت میں ہونے والی کل جماعتی فلسطین کانفرنس پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ فلسطینی قوم کو بہت زیادہ تواقعات وابستہ ہیں القدس کو یہودیانے کی سازشوں سے بچانے اور مقدس مقامات کےدفاع کے لیے فوری اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔
الشیخ صبری نے مزید کہا کہ فلسطینی قوتوں کی جانب سے القدس میں تعلیم، صحت اور ہاؤسنگ کے شعبوں میں مقامی فلسطینی آبادی کو مدد اور تعاون کی ضرورت ہے القدس کے اداروں کی مدد مقامی فلسطینی آبادی کی قابض صہیونی دشمن کے جرائم کے خلاف ثابت قدمی، زندگی کی بنیادی ضروریات کے حصول اوراسرائیلی دشمن کی طرف سے لاحق خطرات کے تدارک میں مدد مل سکتی ہے۔
فلسطینی عالم دین کا کہنا تھا کہ القدس قضیہ فلسطین کا مرکزی مسئلہ ہے۔ القدس کے بغیر فلسطینی مملکت کا کوئی وجود نہیں۔ انہوں نے القدس کے حوالے سے بیروت کانفرنس میں ہونے والے فیصلوں اور اعلانات پرعمل درآمد پر زور دیا۔